ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرنچ ٹوسٹ سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب

فرنچ ٹوسٹ سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فرنچ ٹوسٹ سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۴؍ سے ۵؍ عدد، اسٹرابیری جام آدھی پیالی، انڈے ۲؍ عدد، میدہ ۲؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، دودھ آدھی پیالی، گھی حسب ِ منشاء۔

 بنانے کا طریقہ: بریڈ کے سلائس کے دو تکونے یا چار چوکور ٹکڑے کرکے رکھ لیں، اس کے بعد انڈوں کو پھینٹ کر اس میں دودھ، چینی اور تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرلیں۔

  اب بریڈ کے ٹکڑوں کو انڈوں کے مکسچر میں ڈبو کر رکھ لیں، فرائنگ پین میں گھی کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ کے لئے گرم کریں۔

  پھر بریڈ کے ٹکڑوں کو اس میں سنہری فرائی کرکے پلیٹ میں نکالتے جائیں اور ٹھنڈے ہونے پر ہر ایک ٹکڑے پر جام لگا کر اوپر سے دوسرا فرنچ ٹوسٹ کا ٹکڑا رکھ کر سینڈوِچ تیار کرلیں۔

  پیش کرتے ہوئے فریش کریم یا چاکلیٹ سیرپ، جو پسند ہو اس سے سجا لیں۔

  لیجئے لذیذ اور صحت بخش فرنچ ٹوسٹ سینڈوِچ تیار ہیں، انہیں ناشتہ میں پیش کیجئے۔