وقاص احمد: سندر کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون کو مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ کرن کو اس کے دیور نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا، جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔