ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدر مسعود پز شکیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ایرانی صدر مسعود پز شکیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ویب ڈیسک: ایرانی صدر  مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے, صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کیا پرتپاک استقبال کیا۔

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے, صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کیا پرتپاک استقبال کیا۔

  ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور  ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔ 

 ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری کے بعد آج شام ہی اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، ایران کے صدر  پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ایرانی صدر کی آج شام ہی صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

 دورہ پاکستان کا مقصد تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے,دو روزہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی، علاقائی امن کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    ایران پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کا خواہاں ہیں  جس سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے،مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے،پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔