ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا گھر گھر بائیو میٹرک سروے پروگرام 10 ہزار ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا گھر گھر بائیو میٹرک سروے پروگرام 10 ہزار ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت کا گھر گھر بائیو میٹرک سروے پروگرام، ایک ارب روپے مالیت سے 10 ہزار بائیو میٹرک ٹیبلٹس خریدے گی۔

حکام کے مطابق پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کی خرید رہا ہے ،ٹیبلیٹس کی خریداری کیلئے جلد کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا جائے گا۔

سروے سے حکومت مستحق افراد کی ڈیجیٹل سسٹم سے نشاہدہی ،تصدیق کرے گی، حکومت عوام کے سماجی و معاشی ڈیٹا کے درست اندراج کیلئےٹیبلٹ خریدے گی۔

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کےتحت گھر گھر سروے شروع ہو گا، سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کو فلاحی سکیموں کے تحت سبسڈی فراہم کرنا ہے۔

فیلڈ ٹیمیں ٹیبلٹس کے ذریعے گھر گھر جا کر خاندانوں کا تصدیق شدہ ڈیٹا جمع کریں گی، ڈیجیٹل سسٹم سے مستحق افراد کی درست نشاندہی ہو سکے گی۔