سٹی42: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی اقدامات کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس آج دوپہر 1 بجے سے رات تک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مزارِ اقبال پر حاضری بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے پیش نظر کمشنر آفس لاہور اور ایس ایس پی سیکیورٹی کی ایڈوائس پر اورنج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔