ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے کی اعلیٰ سطح  پر انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے (FGIR) کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حادثے کے بعد جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر ریلوے حادثے کی بنیادی وجہ کا تعین کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی فراہم کریں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 5 کوچز الٹ گئیں جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔

وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگائیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کریں۔