ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ 14 ارب روپے سے زائد کی رقم صرف ایک ماہ میں 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق اب تک 8 ہزار 400 گھر مکمل ہو چکے ہیں، 51 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر جاری ہے۔جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے اہداف کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مکمل گھروں کے مکینوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائی جائے گی تاکہ حکومتی کاوشوں کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔