ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مانگا منڈی: نشے کے عادی باپ نے بیٹے کی گردن کاٹ دی

 مانگا منڈی: نشے کے عادی باپ نے بیٹے کی گردن کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں انسانیت سوز واقعہ، نشے کے عادی باپ نے پیسے نہ ملنے پر اپنے کمسن بیٹے کی گردن کاٹ دی.

ترجمان پولیس  کے مطابق پولیس نے والدہ مقدس کی مدعیت میں باپ ناصر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے ملزم کو کل واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نشہ کا عادی ہے پیسے نہ ملنے پر اپنے بچے کی گردن کاٹ دی تھی،ملزم ناصر ساہیوال کا رہائشی بیوی بچوں کیساتھ رشتہ دار کے گھر مہمان آیا ہوا تھا،7ماہ کا سالار جناح ہسپتال میں زیر علاج  ہے،بچے کی حالت تشویشناک ہے۔