ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا "دل سے پاکستان" کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔

جاری کیا گیا نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگارکےطورپرپیش کیاگیا،وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا۔

نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش  کیا گیا،نغمے میں وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم دہریا گیا۔

نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔