ہریانہ میں مودی کی "فالس فلیگ آپریشن" کی سازش: جھگڑا ہندو تنظیموں کا،قتل مسلمان ہونے لگے

ہریانہ میں مودی کی \
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہریانہ میں مودی کی " فالس فلیگ آپریشن" کی سازش: جھگڑا ہندو تنظیموں کا لیکن قتل مسلمان ہونے لگے

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہندووں کے  مذہبی جلوس برج منڈ ل شوبھا یاترا کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہوں کی آپس میں لڑائی  ہوئی لیکن قتل عام بے گناہ مسلمانوں کا کیا جارہا ہے جن کا دونوں انتہا پسند ہندو گروہوں کی باہمی چپقلش میں کوئی کردار نہیں تھا۔ہندؤانتہا پسند سرعام مسلمانوں کو قتل کرنے اور املاک کوآگ لگانے کے اعلان کررہے ہیں۔کٹھ پتلی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔

ماردو۔۔کاٹ دو۔۔ جلادو۔۔۔۔ملا ں کاٹے جائیں گے۔۔یہ نعرے ہندؤ انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف لگائے جارہے ہیں

دہلی سے 50 کلومیٹر کی مسافت پر واقع مسلم اکثریتی علاقے  میوات /نوح سے چندروز قبل ہندو مذہبی ریلی کا گزر ہوا۔ ریلی ایک مندر سے دوسرے مندر جارہی تھی
لیکن راستے میں دو انتہا پسند گروہوں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دَل کے  گروہوں میں جھڑپ ہوگئی  جس میں بجرنگ دَل کے کارکنوں کی جانب سے  جلوس لے کر شہر میں آنے والے وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کی گاڑیاں جلائی گئیں اور ان کو مارا پیٹا گیا،۔ہندؤ انتہاپسندوں نے اپنی لڑائی کا تمام ملبہ مسلمانوں پر ڈال کرفسادات شروع کردیے۔

ہندؤانتہاپسندوؤں نےگوڑگاوں میں امام مسجد کو قتل کردیا، مسجد کو بھی آگ لگادی۔یہی نہیں مسلمانوں کی دکانوں ،گھروں اور گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا گیا

ضلع نوح سے شروع ہونے والے فسادات کا سلسلہ کئی علاقوں تک پھیل گیا  ہے۔کئی جگہوں پر کرفیولگایا گیا ہے،نیم فوجی دستے میدان میں ہیں، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
دہلی میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشددہلی میں مظاہرے کررہے ہیں ۔تاہم  ہریانہ کے نوح اور گوڑگاوں میں تشدد کا اثر زیادہ ہے۔ اس پورے معاملے میں گوڑ گاوں میں رہنے والےمونو مانیسر کا اہم کردار ہے۔ 28سال کےمونو کا اصلی نام موہت یادو ہے۔وہ بجرنگ دل سے جڑا ہے۔اور گئو رکھشک کے طور پر علاقے میں غنڈہ گردی کرتا ہے۔

ذرائع کےمطابق وہ شادی شدہ ہے۔اس کے دو بچے بھی ہیں۔ کچھ ماہ پہلے راجستھان بھرت پور کے باشندے جنید۔ناصر کی لاشیں بھوانی میں جلی ہوئی کار میں ملی تھیں۔ مونو مانیسر جنید۔ناصر قتل کا ملزم ہے۔نوح میں یاترا سے پہلے اس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔ اس کی نوح والی برج منڈ ل شوبھا یاترا  میں  موجودگی ن کا خاص طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے ہی نوح جل اٹھا تھا۔

دوسری طرف مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیاپال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار 2024کے الیکشن سے قبل ایک بار پھر پلواما کی طرح فالس فلیگ آپریشن کرے گی۔
ستیاپال کاکہنا ہے۔ مودی کچھ بھی کرسکتا ہے۔

ہندو انتہا پسند مودی سرکار کےپورے تعاون سے ہریانہ میں مسلمانوں پرتشدداور املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں۔