24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات

24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرا خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات کے دوران 221 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 221 افراد زخمی ہوئے۔ 89 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 132 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔