ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آج پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے اس حوالے سے تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصلے سے آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے ہیں کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ کرے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کے معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے لیکن الیکشن کمیشن نون لیگ اور پیپلزُپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا آج کوئ آسمان نہیں ٹوٹنا سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں اصل فیصلہ عوام کا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 2, 2022
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔