شہر میں37 اجرتی قاتل سرگرم ، سی آئی اے کو ٹاسک مل گیا

 شہر میں37 اجرتی قاتل سرگرم ، سی آئی اے کو ٹاسک مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد پولیس نےشہر میں 37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا گیا ،انڈر ورلڈ کے ایسے کردار جو بیرون ممالک میں بیٹھ کر کسی کو بھی قتل کروانے کے لیے اجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیں،لاہور پولیس نے سی آئی اے کو اجرتی قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  پولیس کی جانب سے قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد  شہر میں37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا گیا ، انڈر ورلڈ کےکرداربیرون ملک بیٹھ کراجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیں پولیس نے سی آئی اے کو اجرتی قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا، پولیس حکام کے مطابق  بیرون ملک بیٹھے ایسے کرداروں کی گرفتاری کیلئےریڈ وارنٹ حاصل کرلیے گئے، لندن ،دبئی کے گینگ اجرتی قاتلوں کا استعمال کرنے لگے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  دو اجرتی قاتل مبینہ مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، یہ اجرتی قاتل بیرون ممالک بیٹھے گینگز کیلئےلوگوں کو قتل کرتے تھے۔