ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاوَنس بڑھانے کی منظوری

Allowance for employees
کیپشن: Supreme Court Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاوَنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کا الاوَنس 4500 سے بڑھا کر 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاوَنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کا الاوَنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا جبکہ گریڈ 16سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاوَنس کااطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔