ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری بلدیات کا بڑا اقدام،مخدوش عمارتوں کی سنی گئی

سیکرٹری بلدیات کا بڑا اقدام،مخدوش عمارتوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: مخدوش عمارتوں کی سنی گئی ،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لاہور کی متعدد بلڈنگ کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لاہور کی متعدد بلڈنگ کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ بریڈ لا ہال کی تعمیر مرمت اور بحالی پر ساٹھ ملین روپے، وزیر خان سے کوچہ شاہ حسین تک کے علاقہ کی بحالی پر نوے ملین روے  جبکہ  گارڈن محبت خان کی بحالی پر نوے لاکھ روپے خرچ  کیے جائیں  گے ،  ان سکیموں کو والڈ سٹی اتھارٹی مکمل کرے گی۔

 واضح رہے موتی مسجد بحالی کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دی گئی۔ترجمان والڈسٹی اتھارٹی کے مطابق شاہی قلعہ لاہور میں موتی مسجد کی بحالی کا کام مکمل کرلیاگیا۔بحالی کے منصوبے پر 10 ملین روپے لاگت آئی ہے۔بحالی کے کام میں ساخت کی مرمت ، سنگ مرمر کے کام اور مسجد کی صفائی شامل ہے۔مسجد کے گنبد بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔بحالی کا کام ایک سال کے عرصے میں مکمل کیاگیاہے۔

   شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد کے صحن سے بحالی کے کام کے دوران توشہ خانہ کی دریافت ہوئی ہے، آٹھ فٹ گہرے اور آٹھ فٹ چوڑے توشہ خانے کی دیواروں پر خستہ حالی لوہے کی شیٹس بھی موجود ہیں۔والڈ سٹی کے انجینئر حافظ عمر کا کہنا ہے کہ اس کی بناوٹ اور استعمال ہونے والے میٹریل سے اندازہ لگایا گیا ہے۔سکھ دور میں موتی مسجد کو موتی مندر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اسی دوران یہ توشہ خانہ تعمیر کیا گیا تھا۔