پاکستان میرا دل ہے میری جان ہے: ارطغرل غازی

پاکستان میرا دل ہے میری جان ہے: ارطغرل غازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو کا کردار نبھانے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل ہے میری جان ہے.  جب بھی پاکستان کا ذکر آتا ہے تو میں جذبات میں بہہ جاتا ہوں، اگر پاکستان کی فلم یا ڈرامہ انڈسٹری نے کسی ڈرامہ یافلم میں رول ادا کرنے کی پیشکش کی تو لازمی طور پر نہ صرف اس پر غور کروں گا، بلکہ خواہش کے مطابق کردار ملنے پر پاکستان کے ڈرامہ یا فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کا باعث ہوگا، اس طرح میں پاکستانی عوام کی محبت کا قرضہ بھی چکا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ہوم اور ترک میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو میں انگین آلتان دوزیاتان (المعروف ارطغرل غازی) نے کہا کہ پاکستان ترکی کا بردار اور دوست ملک ہے، دونوں نے ایک جیسی ثقافتی اقدار اور روایات کے مالک ہیں، ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی دیکھتے ہیں کہ ان مشترکہ اقدار ہی کی بدولت پاکستان کے عوام نے اس ڈرامے میں گہری دلچسپی لی ہے، انشاللہ جلد ہی پاکستان پہنچ کر پاکستانی عوام کے رو برو اُن سے اپنی محبت کا بھی اظہار کرنا چاہتا ہوں۔


"انٹریو میں ارطغرل" ڈرامے کے بعد اُن کی زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں بھی عدل و انصاف کا خیال رکھتا ہوں اور میری پوری کوشش ہوتی ہےکہ کسی کا دل نہ دکھاؤں اور نہ ہی کسی کا دل توڑوں۔


انہوں نے ڈرامے میں حلیمہ سلطان اور دوان آلپ کی وفات کے درد ناک مناظر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سین میرے لیے بھی بڑے دردناک سین تھے، دونوں مناظر بہنے والے زیادہ تر آنسو میرے اصلی آنسو تھے۔


ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اسی ڈرامے میں کام کرتا ہوں جس کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہوتے ہیں، اس ڈرامے کو اتنی مقبولیت حاصل ہوگی سوچا تک نہ تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer