ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) چوہنگ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اوباش کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔

ملزم طیب احمد ویسٹ ووڈ کالونی رائیونڈ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔