ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا

ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز، ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا، آئرس سسٹم سست روی کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع کرانیوالے ایف بی آر، وکلاء کے دفاتر میں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے، ٹیکس کنسلٹنٹس کا کہا ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ گزشتہ روز سے ہی کام نہیں کررہی۔ ایف بی آر کا آئرس سسٹم سست ہونے سے ہزاروں گوشوارے جمع نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ویب سائٹ نہ چلی تو ہزاروں سرکاری ملازمین گوشوارے جمع نہیں کرا پائیں گے، نئے این ٹی این ہولڈرز نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ ہزاروں صوبائی سرکاری ملازمین تاحال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے محروم ہیں۔