پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بڑا فیصلہ

پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی زیر صدارت قربان لائنز میں اجلاس، پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے بڑا فیصلہ، قربان لائنزسے دفاترختم کرکے پولیس ملازمین کے لیے رہائشی کالونی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے احکامات جاری کیے کہ سیف سٹی کے علاوہ دیگر تمام پولیس دفاتر کو مرحلہ وار قربان لائنز سے باہرمنتقل کیا جائے، قربان لائنز میں رہائشی پراجیکٹ کے ڈیزائن میں پولیس ملازمین کے لیے منی مارکیٹ بھی رکھی جائے۔

قربان لائنز میں موجود جامع مسجد کی توسیع کرکے نئے شیڈز بنانے کیلئے ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے، اے آئی جی ڈویلپمنٹ قربان لائنزکے رہائشی پراجیکٹ کا ماسٹر پلان 31 اگست تک تیار کر کے سی پی او بھجوائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ مال خانے کوقربان لائنز سے منتقل کرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے ایک ماہ میں سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردارعلی خان، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شاہد جاوید، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اختر عباس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ حسن اقبال اور اے آئی جی فنانس ڈاکٹر شہزاد آصف سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer