اساتذہ کی ترقی، تنزلی اور برطرفی اب کمپیوٹر کرے گا

اساتذہ کی ترقی، تنزلی اور برطرفی اب کمپیوٹر کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ترقی، تنزلی اور برطرفی اب کمپیوٹر کرے گا، پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے پہلی بار آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو ابتدائی طور پر لانچ کردیا۔

سیکرٹری تعلیم محکمہ پنجاب، کیپٹن (ر) محمد محمود نے پی آئی ٹی بی میں محکمہ تعلیم کے لئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر ایم ایس) کا آغاز کردیا، اس سلسلہ میں پی آئی ٹی بی بورڈ میں باقاعدہ سسٹم کی لانچنگ کی گئی، اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی، اظفر منظور اور ٹیم بھی موجود تھی۔

حکام کے مطابق سکول اساتذہ اب اپنا مکمل ڈیٹا سسٹم میں اپ لوڈ کرسکیں گے، جس کے تحت محکمہ نہ صرف اساتذہ کی پروفائل پر ایک کلک پر رسائی حاصل کر سکے گا بلکہ کارکردگی پر مبنیٰ فیصلے کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جبکہ نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کی ترقی، تبادلہ اور برطرفی کا عمل بھی ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer