ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور تقرری میں توسیع

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور تقرری میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور تقرری میں توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکریٹری، وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کی تقرری میں توسیع کی گئی ہے، توسیع 5 مارچ 2026 سے نئے سیکریٹری کی تقرری تک مؤثر ہے۔

 دریں اثناء گزشتہ روز چیف کمشنر اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹائے گئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 20 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن خالدہ بشیر کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔