ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کنسورشیم کی ایئر ایشیا گروپ سے اہم ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

پی آئی اے کنسورشیم کی ایئر ایشیا گروپ سے اہم ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملائیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کنسورشیم اور ایئر ایشیاء گروپ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ایوی ایشن کے شعبے میں مشترکہ مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

وفد میں لیک سٹی ، فوجی گروپ اور فاطمہ گروپ کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایئر ایشیا گروپ کے سی ای او بو لنگام نے اپنے ادارے کے تجربات اور کامیاب بزنس ماڈل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پی آئی اے کو ایک جدید، منافع بخش اور عالمی معیار کی ایئرلائن بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس موقع پر فلائٹ آپریشنز، لاگت میں کمی، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور روٹس کے مؤثر استعمال جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔

پی آئی اے کنسورشیم کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کو دنیا کی بہترین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی صف میں شامل کرنے کا عزم کیا گیا آئندہ دنوں میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کیے جائیں گے ادارے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے مقامی اور بین الاقوامی روٹس کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنا کر عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جائے گا

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نہ صرف ایک ایئرلائن بلکہ پاکستان کی پہچان ہے، اور اس کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنا حکومت اور کنسورشیم کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ادارے کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایئر ایشیاء گروپ جیسے کامیاب ادارے کے ساتھ تعاون پی آئی اے کے لیے ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے، خاص طور پر لاگت کم کرنے اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اگر ان منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کیا گیا تو پی آئی اے ایک بار پھر خطے کی نمایاں ایئرلائن بن سکتی ہے۔