ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے: محسن نقوی

قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔