علی رامے:پنجاب میں گورننس سیکٹر کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، جن کے تحت مجموعی طور پر 61 ارب 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پولیس کے بجٹ میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اس کے لیے 24 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح بورڈ آف ریونیو کے لیے 14 ارب 80 کروڑ روپے، جبکہ عدلیہ کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے اور لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز کے لیے 4 ارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے، صوبائی اسمبلی کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے، جبکہ پبلک پراسیکیوشن کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
حکام کے مطابق یہ بجٹ تجاویز حتمی منظوری سے مشروط ہیں اور ان میں رد و بدل کا امکان برقرار ہے، جبکہ گورننس کی بہتری کے لیے مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔
دستاویزات کے مطابق نئی تجاویز رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں کم ہیں، کیونکہ موجودہ مالی سال میں گورننس سیکٹر کا نظرثانی شدہ بجٹ 80 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔