ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوار کاظمی :سرگودھا میں لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔

  خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو دیگر بوگیوں میں منتقل کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، اس دوران پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو بحال کرنے کیلئے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور کام جاری ہے۔