راؤ دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی جلدشفایابی کی دعا کی ۔
وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ صدرآصف زرداری کی جلدصحتیابی کیلئےقوم دعاکرے ۔
قبل ازیں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔