سٹی42: لاہور کے علاقے ہنجروال میں گزشتہ رات موٹروے پر گاڑی کی ٹکر سے دو جاں بحق لڑکیوں کی پولیس ابھی تک ان کی شناخت نہیں کر سکی۔
پولیس کے مطابق، دونوں لڑکیاں 18 سے 20 سال کی عمر کے قریب تھیں اور حادثہ موٹروے پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد دونوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کی گئی تھیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گاڑی کی تلاش بھی جاری ہے جو ان لڑکیوں کو ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی بدنیتی پر مبنی قتل۔