سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے اعلیٰ وفد کا چین کااہم دورہ

سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے اعلیٰ وفد کا چین کااہم دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے اعلیٰ وفد نے چین کااہم دورہ کیا۔ 
سی بی ڈی اورروڈاکےسی او اومنصورجنجوعہ وفد کی قیادت کررہےہیں۔ وفدمیں ایگزیکٹوڈائریکٹرٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین ، ڈائریکٹربزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی علی وقارشاہ ، ڈائریکٹرپراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی آصف اقبال، ڈائریکٹربزنس ڈویلپمنٹ اینڈانویسٹمنٹ ریلیشن روڈافاطمہ علی خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپی آرروڈاثنااقبال شامل ہیں۔ 
وفد دیگر شہروں کے ساتھ بیجنگ اور شنگھائی کے دورہ کرے گا۔ وفد سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے ارکان سے ملاقاتیں کرے گا۔ 
وفد روڈاکےدائرہ کارکےتحت مختلف جاری اور آئندہ منصوبوں پر آگاہی فراہم کرے گا، اعلیٰ سطح کےوفدکا مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیناہے۔