ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں مال برآمد

جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں مال برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،فوڈ سیفٹی ٹیم نے کامونکی میں گھر میں چھپ کر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 1440 بوتلیں ضبط کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 2043 لیٹر بیوریجز، 1000 خالی بوتلیں، فلنگ پلانٹ، گیس سلنڈر، جعلی لیبلز، سویٹنر اور خام مال برآمدہوا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیرانور نے کہاکہ ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی،جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس پر معروف کمپنیوں کے لیبلز لگا کر چھوٹی دکانوں اور شادی ہالز پر سپلائی کئے جاتے تھے۔

  راجہ جہانگیر انورنے کہاکہ مضر صحت غیر معیاری بیوریجز تیار کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،مضر صحت پلپ، سویٹنر اور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹس پر کارروائی کی گئی، ڈی جی فوڈ کاکہناتھا کہ غیر معیاری جوسز اور بیوریجزکا استعمال متعددموذی امراض کا باعث بنتا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer