ساتویں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات برقرار

Mqm,census,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساتویں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات برقرار،سوشل میڈیا کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی بھی درست مردم شماری کروانے کے لیے متحرک ہو گئی ۔
 ایم کیو ایم رہنماؤ ں نےعوامی شکایتوں کا جائزہ لینے کے علاقائی دورے شروع کر دیے،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوسی 11 بلوچ گوٹھ داتا نگر میں اب تک مردم شماری کا آغاز نہیں ہو سکا،مجیب گوٹھ سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن میں شمار کنندگان اب تک نہیں پہنچے ہیں،شمار کنندگان اب بھی مختلف علاقوں میں نہیں پہنچے ہیں۔
علی خورشیدی نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی کی آبادی کو لاپتہ نہیں ہونے دینگے،مردم شماری کے نام پر کی جانے والی سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں کرینگے۔