ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کل ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی:فواد چودھری کا دعویٰ

سپریم کورٹ کل ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی:فواد چودھری کا دعویٰ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز  ملک کے ایک اور  وزیراعظم کو فارغ  کر دے گی۔

 ایک انٹرویو میں   تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔