(ویب ڈیسک)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے عثمان بزدار استعفے پر طنز کیا جس کا جواب مونس الہیٰ نے دیا۔مونس الہیٰ نے استعفیٰ ٹویٹ کرتے لیگی رہنما کو کرارا جواب دیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے پر طنز کیا اور کہا کہ چودھری صاحب وہاں صرف کل گئے ہیں اور وزیراعظم نے انہیں استعفیٰ دکھایا ہے میں سمجھتا ہوں ان چاہے تھاکہ کم ازکم ایک فوٹو کاپی لے لیتے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے رانا ثنا اللہ کے وار پر جوابی وار کرتے عثمان بزدار کا استعفیٰ ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' یہ لیں راںا صاحب، اب اس کو آپ فریم کرالیں۔
یہ لیں رانا صاحب۔ اب اس کو آپ فریم کرالیں۔ pic.twitter.com/A9pLZ26UZc
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 1, 2022
دوسری جانب وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ ہونے والے عثمان بزدار کے تحریری استعفے نے ایک نیا قانونی تنازع کھڑا کردیا ہے۔گزشتہ روز گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا جو کہ چوہدری سرور کے نام پر تھا ہی نہیں بلکہ وزیراعظم کے نام پر تحریر لکھا گیا ہے۔