کورونا مریضوں کیلئے ایک اور ہسپتال میں انتظامات مکمل

کورونا مریضوں کیلئے ایک اور ہسپتال میں انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری :قذافی بٹ :  پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے،  پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز  پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب  میں  ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

وزیر صحت کے مطابق اس وقت پنجاب میں 1200سے 1300روزانہ ٹیسٹ ہورہے ہیں۔پرائیویٹ لیبز 500سے 600کررہے ہیں،اس وقت تینوں ہسپتالوں کو بہتر کیا جارہا ہے ان میں میو ہسپتال ،پی کے ایل آئی کو بھی 400بیڈ تک لے جارہے ہیں،راولپنڈی کے یورالوجی ہسپتال میں 200بیڈز بڑھا رہے ہیں،ہمارے پاس ٹوٹل ساڑھے 12 سو وینٹی لیٹرز ہیں۔اس میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے 400وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔

لاہور کے سروسزہسپتال  میں کورونا کے مریضو ں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،کورونا کےمریضوں کیلئے او پی ڈی بلاک میں ان مریضوں کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں،پرنسپل سمزپروفیسرمحمود ایاز،پروفیسرکامران خالد چیمہ نے او پی ڈی کادورہ کیا،کوروناکےمشتبہ اور کنفرم مریضوں کےعلاج کیلئے سہولتوں کاجائزہ لیاگیا۔

ڈاکٹر،نرسز،پیرا میڈیکس سٹاف کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کردئیے گئے ہیں،پروفیسرکامران خالد چیمہ کی سربراہی میں کمیٹی نےعلاج کومطلوبہ معیارکاحامل بنادیا،سروسزہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کوناشتا،کھانادینےکیلئے حفاظتی پروٹوکول پرعملدرآمد بھی ہوگیا ہے۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer