ارمینہ خان کے شو ہر کا ٹوئٹر پر کرارا جواب

ارمینہ خان کے شو ہر کا ٹوئٹر پر کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان کو ایک انجان شخص نے نامناسب پیغام بھیجا جس کے بعد ان کے شوہر فیصل خان نے انہیں کرارا جواب دےدیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس شخص کی جانب سے بھیجے گئے نامناسب پیغام اور اپنے شوہر کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کیا,اس شخص نے اپنے نامناسب پیغام میں لکھا کہ ’میں دبئی سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین ہوں، آپ کی پروفائل دیکھی، آپ بہت خوبصورت ہیں، اس کورونا مسئلے کے ختم ہونے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہتا ہوں، میں آپ کو خوش کروں گا اور اس کے لیے آپ کو پیسے بھی دوں گا۔

اس پر ارمینہ رانا کے شوہر فیصل خان نے جواب میں لکھا کہ ’میرا نام فیصل ہے، میں ارمینہ کا شوہر ہوں، میں نے آپ کے پیغامات دیکھے اور آپ کی پروفائل بھی مجھے پسند آئی، میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کورونا کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، میں کورونا سے متاثر ہوں اور ایک اچھا مسلمان ہوتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کروں، شیخ آپ کیا کہتے ہیں؟‘ارمینہ نے اس پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس شخص کا نام مٹا دیا جبکہ اپنے شوہر کی تعریف بھی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer