پاکستان میں کلوروکوئین سے کورونا وائرس کے علاج کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں کلوروکوئین سے کورونا وائرس کے علاج کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس  دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  9 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 47 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،  ایک لاکھ 94 ہزار کے قریب لوگ صحتیاب ہوچکے،  34 ہزار  افراد زندگی وموت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں،جن میں سے 11 افراد پنجاب میں ، 9 سندھ میں، 8 خیبر پختونخوا میں،1 بلوچستان میں، 2 گلگت بلتستان میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپاٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے  سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے، لاہور میں 5 مریض ہلاک اور 178 افراد متاثر ہیں،  راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا،  ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 107 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعدادو شمار  کے مطابق لاہور میں 178، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 51، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے، گوجرانوالہ میں 13، گجرات 90، منڈی بہاؤالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں، سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

 دنیا بھر کے ڈاکٹرز، سائنسدان اس جان لیوا وائرس پر قابو پانے کیلئے مختلف تجربات کررہے ہیں، پاکستان میں کلوروکوئین سے کورونا وائرس کے علاج  کا کامیاب تجربہ کیا گیا، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ کلوروکو ئین سے کورونا کے علاج کے مثبت نتائج ملے ہیں، کورونا کے مریضوں کیلئے کلور وکوئین دوا بہتر ہے، پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کردیا گیا۔ 

میو ہسپتال کے سی ای او  ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا استعمال کی جارہی ہے، میو ہسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور جو مریض صحتیاب ہو کر گئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا، چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں فزیشن یہ دوا استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملیریاکی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کیلئے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer