لاہور میں کورونا سے 5 اموات، مریضوں کی تعداد 199 ہوگئی

لاہور میں کورونا سے 5 اموات، مریضوں کی تعداد 199 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم )پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے 35سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کورونا کے ساتھ جگرکی بیماری میں بھی مبتلا تھی، لاہور کی رہائشی خاتون کو دو روز قبل میو ہسپتال لایا گیا تھا،لاہورمیں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی،جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 199 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپاٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے  سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے،  راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا،  ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 107 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعدادو شمار  کے مطابق لاہور میں 178، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 51، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے,گوجرانوالہ میں 13، گجرات 90، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نے ہدایت کی ہے کہ  گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،  آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer