عابدچودھری: شاہدرہ ٹاؤن میں رکشہ کرائے کے تنازع پر شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے بال، آبرو اور مونچھیں کاٹنے کے واقعے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان رکشہ کرائے کے تنازع پر بلال نامی شہری کو زبردستی حویلی میں لے گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ملزمان نے تشدد کے دوران شہری کا سر منڈوا دیا جبکہ اس کی آبرو اور مونچھیں بھی کاٹ دیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا اور کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کرلیا پولیس نے مرکزی ملزم سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔