سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد تیانجن سے بذریعہ بلٹ ٹرین بئیجنگ پہنچ گئے
بئیجنگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن پر نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن وینگ ہانگ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔
بئیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم کی چینی صدر شی جنپنگ ، چینی وزیر اعظم کی کیانگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم چین-پاکستان بزنس تو بزنس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے۔