ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے جنگلات سے ایک ارب 70 کروڑ روپےکی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی بے نقاب

خیبر پختونخوا کے جنگلات سے ایک ارب 70 کروڑ روپےکی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کے پی کے میں ایک ارب 70 کروڑ روپے کی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی  بے نقاب، لکڑیاں تحویل میں لے لی گئیں 

ایک رپورٹ کے مطابق کچھ افسروں کے خلاف کیسز نیب  اور محکمہ اینٹی کرپشن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کُل 140 افسران اور اہلکار کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

فار سٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل (FP&MC) پشاور کی رپورٹ کے مطابق ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی اور دیگر علاقوں سے ضبط شدہ تمام لکڑی مزید کارروائی تک تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کی مالیت ایک ارب 70 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق غیر قانونی لکڑی کی مقدار میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکیونکہ مزید تین کمپاؤنڈز کی مانیٹرنگ جاری ہے، یہ مانیٹرنگ صوبائی کابینہ کی ہدایات پرکی گئی تھی جس میں ووڈ لاٹس، منظور شدہ  ورکنگ پلانز، ایف ڈی ایف اسکیمز، 2003 کی پالیسی برائے خشک اور گرے ہوئے درختوں اور غیر قانونی کٹائی پالیسی کے تحت کی جانے والی کٹائی کا احاطہ کیا گیا، تحقیقات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔