وزارت خزانہ نےخطرے کی گھنٹی بجا دی

وزارت خزانہ نےخطرے کی گھنٹی بجا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزارت خزانہ نے مالی خطرات سے متعلق خطرات کی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی شرح نمو ، شرح سود ، مہنگائی اور ایکسچینج ریٹ کے علاوہ گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے آئندہ برسوں میں غیر یقینی اور خطرات ملکی معیشت کو متاثر کرسکتے ۔
وزارت خزانہ کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برسوں میں غیر یقینی اور خطرات ملکی معیشت کو متاثر کرسکتے ہیں  معاشی شرح نمو ، شرح سود ، مہنگائی اور ایکسچینج ریٹ کا خطرہ لاحق ہے گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے ملکی قرضہ  جی ڈی پی کا 78.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے بیرونی قرض ملکی قرضے کا 37 فیصد تک ہو چکا ہے حکومتی ضمانتیں جی ڈی پی کا 4.5 فیصد ہوچکی ہیں قرضوں کو کم کرنے میں پالیسی پر عنمل درآمد میں مشکلات ہیں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات سے معاشی خطرہ لاحق ہے ماحولیاتی خطرات پاکستان کی معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں سرکاری اداروں کے نقصانات سے ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے وزارت خزانہ میں رسک منیجمنٹ یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔