ایف آئی اے کی کارروائی ، مبینہ طورپرگستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چارملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، مبینہ طورپرگستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چارملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقدس ترین ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے رہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے گستاخانہ مواد اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، گرفتار ملزمان نے فیس بک پر خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ملزمان گستاخانہ بیانیے بھی اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدنان،جنید خان،محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer