ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا: عدالتی حکم نامہ جاری

 عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا: عدالتی حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی دو سماعتیں ہوئیں، عمران خان کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ غیر معمولی صورتِحال کو مدِ نظررکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔