ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرکٹر عمر امین کی اپنی شادی میں انوکھی انٹری، ویڈیو وائرل

Umar Amin marriage
کیپشن: Umar Amin marriage
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر   عمر امین نے اپنی شادی میں انوکھی انٹری کر کے سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر عمر امین کی ایک روز قبل ہونے والی شادی کی تقریب سے بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی جسے فوٹوگرافی پیج نے شیئر کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر کا ان کے اہلخانہ کے ہمراہ بلّوں (کرکٹ بیٹس) کے سائے تلے استقبال کیا جا رہا ہے۔

عمر امین کی شادی ہال میں اس انداز میں داخلے کی ویڈیو  چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی دے رہے ہیں۔

عمر امین کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے انٹری کے انداز کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

کرکٹرکی شادی ایبٹ آباد میں ہوئی جس کی دیگر ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔