عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پی ٹی آئی کا پنڈال سج گیا، اسپورٹس اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں ، شہر بھرمیں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے بورڈ اور بینرز آویزاں کردیے ہیں اور کھلاڑی کپتان کا استقبال کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر پولیس اورانتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنےکیلئےروٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگودھا کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔