(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پیٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہو گئی۔
مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔