ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ اکرم نے چھ ملزمان کو شناخت کرلیا

عائشہ اکرم نے چھ ملزمان کو شناخت کرلیا
کیپشن: ayesha akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزموں کی شناخت کرلی، ملزموں کی شناخت پریڈ کیمپ جیل لاہور میں کی گئی۔

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کا معاملہ ،شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگئی، عائشہ اکرم نے 6ملزمان کی شناخت کر لی۔گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدسلوکی پر 144 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔

کیمپ جیل لاہور کے اندر ملزموں کی شناخت پریڈ چل رہی تھی اور باہر پولیس کی ڈنڈا پریڈ بلکہ ڈنڈاڈولی کی نوبت آگئی تھی ، گرفتار افراد کے گھروالوں نے احتجاج کیا تو پولیس ایکشن میں آگئی۔
کچھ کے گھروالے احتجاج پر نکل آئے، ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے لیا اور صورتحال بگڑنے کے پیش نظر عائشہ کو واپس بھیجنے کےلیے بکتربند گاڑی کا انتظام بھی کرناپڑا۔



Malik Sultan Awan

Content Writer