ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی طویل بندش، کے الیکٹرک کو 20 کروڑ جرمانہ

بجلی کی طویل بندش، کے الیکٹرک کو 20 کروڑ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا، نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارہے۔ نیپرا ایکٹ کے تحت یہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ ہے، کے الیکٹرک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات ماننے سے انکار کیا تھا۔

کراچی میں ریکارڈ بارشوں کے 5 روز بعد بھی سیکڑوں رہائشیوں کی پریشانی کا اب تک خاتمہ نہیں ہوا کیونکہ شہر کے چند حصے اب تک زیر آب اور بجلی کے تعطل کا شکار ہیں،متعلقہ محکموں کی طرف سے اقدامات نہ کرنے پر مایوس، ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے رہائشی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) کے دفتر کے باہر اکٹھے ہوئے اور دونوں علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا، تقریباً 100 سے زائد مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سڑکیں دوبارہ تعمیر کی جائیں۔ 

انہوں نے سیلاب سے نجات کے نام پر جمع شدہ فنڈز کے آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا اور بورڈ سے صفائی کے کام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے علاقوں می نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے اور سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ انہیں نئیے سرے سے بنایا جائے جبکہ انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے چیف ایگزیکٹو سے بھی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلڈ ریلیف کے نام پر اکٹھا کیے جانے والے فنڈ کے آڈٹ کا مطالبہ کیا اور کنٹونمنٹ بورڈ سے وہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے۔چند شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سربراہ اور ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر سے استعفے کے ساتھ ساتھ تین دن میں پانی کی نکاسی، 24گھنٹے یں بجلی اور گیس کی بحالی اور مچھر مار سپرے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں ایک فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مظاہرین کو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر یں دھاوا بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں روک دیا تھا۔بہت سے افراد نے کراچی کے چند علاقوں میں 90 گھنٹوں سے زائد کے عرصے سے بجلی کی بندش کے بارے میں اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer