شریف فیملی کے کیسز متاثر ہونے کا امکان

شریف فیملی کے کیسز متاثر ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) احتساب عدالت اور انسداد منشیات کورٹ لاہور میں نئے ججز کی تعیناتی میں تاخیر ہونے سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان کے کیسز کی سماعت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کررکھی ہیں جبکہ ہائیکورٹ نے احتساب و انسداد منشیات عدالتوں کے ججز کی خدمات تاحال واپس نہیں لیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد خصوصی عدالتوں کے ججز کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ نے تاحال ان عدالتوں میں تعیناتی کیلئے نئے ججز کے نام وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائے۔ جس کے باعث ان عدالتوں میں ججز کی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے ججز کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کرنے کے باعث حمزہ شہباز، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو آئندہ ڈیوٹی ججز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل شہباز شریف، حمزہ اور مریم نواز کیس کی سماعت جج احتساب عدالت نعیم ارشد کررہے تھے جبکہ رانا ثناء اللہ کے منشیات کیس کی سماعت جج مسعود ارشد باگڑی کررہے تھے۔