ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرکزی مسلم لیگ لاہور کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ٹن امدادی کھیپ روانہ

مرکزی مسلم لیگ لاہور کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ٹن امدادی کھیپ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ہزار خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے 300 ٹن خوراک اور ضروری سامان روانہ کیا گیا۔ یہ تیسری بڑی امدادی کھیپ ہے جس میں خشک راشن، ملبوسات، چارپائیاں، ادویات، مچھر دانیاں، بچوں کے کپڑے اور گھریلو برتن شامل ہیں۔

 تقریبِ روانگی میں مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق پاکستان کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر، جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی، سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر ندیم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت مرکزی مسلم لیگ کا اولین فریضہ ہے، ہم سیاست نہیں بلکہ خدمت کے ذریعے عوام کے دل جیتنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 25 لاکھ لوگوں کو کھانا کھلایا جا چکا ہے، 22 لاکھ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ آئندہ متاثرہ خاندانوں کو مکانات اور کسانوں کو زمین، بیج اور کھاد مہیا کی جائے گی۔

رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹتے، امدادی سلسلہ جاری رہے گا اور مرکزی مسلم لیگ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔