پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی، ہندو تاجر ساگر کمار کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

 پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی، ہندو تاجر ساگر کمار کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر احمد :کشمور پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ہندو تاجر ساگر کمار کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ گرفتارکرلیا گیا۔ 

ایس ایس پی کشمور میر روحیل کھوسہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو رحیمن دشتی اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، پولیس مقابلے سمیت 33 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ڈاکو ساگر کمار کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔کارروائی پولیس کی اسپیشل ٹیموں کا رینجرز کی مدد سے انٹیلیجنس بیس پر کی گئی۔ 

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف اور امن و امان قائم کرنے کیلئے کچے اور پکے میں آپریشن تیز کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر  پکٹس قائم کر کے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔